گزشتہ روز بھی امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 2 ہزار 228 ہلاکتیں 

ریکارڈ کی گئی تھیں

imarica coronaveruice
imarica coronaveruice


امریکہ میں کورونا بےقابو، پچھلے 24 گھنٹوں میں 2600 کے قریب افراد ہلاک۔ گزشتہ روز بھی امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 2 ہزار 228 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

خبر رساں ادارے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں تقریباََ 2600 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اب تک کی کسی بھی ملک میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ کل بھی امریکہ میں 2228 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں جو کہ کل تک کے اعداد و شمار کے مطابق کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔