وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام کی پی ٹی وی سے بات چیت



 وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے کہا ہے ملک میں خوردنی تیل کے سوا 90 فیصد اشیائے خوردونوش تیار ہورہی ہیں اور حکومت نے عوام کی سہولت کے لئے رمضان پیکج کے لئے 50 ارب روپے رکھے ہیں۔

بدھ کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے غریبوں اور ضرورت مندوں کے لئے ایک بھاری مالی امداد کا اعلان کیا ہے اس رقم سے 12ملین خاندانوں کو سہولت حاصل ہوگی جن میں احساس پروگرام کے تحت اقساط میں رقوم تقسیم کی جائے گی اور ہر خاندان کو12ہزار روپے ملیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو کورونا وائرس کی وبا کا سامنا ہے جو اس پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔