ووہان میں ہونے والی کل اموات کے ریکارڈ میں 1290 موتوں کے اضافے پر چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ وہ عوام ہیں جو تاخیر کا شکار ہونے یا بھولنے کی باعث رپورٹ نہ ہونے سے ریکارڈ کا حصہ نہ بن سکے تٰھے


 چین کے شہر ووہان میں کورونا سے ہونے والی مردوں میں 1290 اموات کا مزید اضافہ۔ ووہان میں ہونے والی کل اموات کے ریکارڈ میں 1290 اموات کے اضافے پر چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ وہ اموات ہیں جو تاخیر کا شکار ہونے یا بھول کے باعث رپورٹ نہ ہونے سے ریکارڈ کا حصہ نہ بن پائیں۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان میں مہلک کورونا وائرس سے ہونے والی کل ہلاکتوں کی تعداد میں 1290 ہلاکتوں کا مزید اضافہ ہو چکا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی حکام نے جمعہ کے روز ووہان شہر میں مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے ریکارڈ میں 1290 ہلاکتوں کا مزید اضافہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کے علاوہ 325 نئے کیسز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے