وزیراعظم کرونا صورتحال میں معیشت، قرضوں میں ریلیف اور آئی ایم ایف کی امداد پر بات کریں گے، ذرائع

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔ عمران خان عمران خا ن ملک میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیں گے اور حکومتی اقدامات کے بارے میں بتائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کرونا صورتحال میں معیشت، قرضوں میں ریلیف اور آئی ایم ایف کی امداد پر بات کریں گے۔
یاد رہے کہ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ قوم سے خطاب کریں گے۔پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی تباہی مچائی ہوئی ہے۔پاکستان میں ابھی تک متاثر ہ افراد کی تعداد 7500 کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 143 لوگ کورونا وائرس کاشکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مریض پنجاب سے سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 3276 ہو گئی ہے۔پاکستان میں حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کوروناو ائرس کا مزیدپھیلنےسے روکا جا سکے، اس حوالے سے مختلف اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران5540 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ملک میں 78989 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک دوسرے سےدور رہیں کیونکہ یہی ایک واحد طریقہ ہے جس سے ہم خوف کی حفاظت کر سکتے ہیں او ر کورو نا وائرس کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔مشکلات کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں قوم کو اعتماد میں لینے کے لئےو زیراعظم عمران خان نے آج دوبارہ قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم کرونا صورتحال میں معیشت، قرضوں میں ریلیف اور آئی ایم ایف کی امداد پر بھی بات کریں گے، ذرائع