گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 316 مزید مریض رپورٹ ہوئے، 6مزید اموات سے کل تعداد 77 ہوگئی، 762 مریض صحتیاب ہونے

میں کامیاب

 پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی 
تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی، 
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 316 مزید 
مریض رپورٹ ہوئے، 6 مزید اموات سے 
کل تعداد 77 ہوگئی، 762 مریض صحتیاب
ہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق 
تازہ ترین اعداد و شمار کے 
مطابق پاکستان میں کورونا وائرس 
کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ رک نہ ہو 
سکا، اور کل کیسز کی تعداد 5 ہزار 
سے تجاوز کر گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 
وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 
ہزار 11 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں 
کے دوران ملک میں ریکارڈ 316 نئے 
کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 6 افراد 
کی موت بھی واقع ہوئی۔ مجموعی طور 
پر77 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 
انتقال کرنے والوں 
خیبرپختونخواہ 25، گلگلت 
مریض جاں بحق ہوا۔
تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک 
بھرمیں اب تک57 ہزار836 افراد کے 
ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 
گھنٹوں کے دوران2 ہزار457 کیسزرپورٹ 
ہوئے۔ ٹیسٹوں کی تعداد بڑھانے سےہی 
مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ 
ملک کے مختلف شہروں میں زیر 
علاج کورونا وائرس کے 762 مریض 
صحتیاب بھی ہوگئے ہیں۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے 
مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 2414 
کیسز اور سندھ میں 1318 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخواہ 656، بلوچستان سے22

جبکہ اسلام آباد سے113 کیسز رپورٹ 

ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 215 

اور آزاد کشمیر 34 کیسز رپورٹ ہوئے
ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ50 افراد کی 

حالت تاحال تشویشناک ہے۔ مجموعی 

طور پر52 فیصد کیسز دیگرممالک سے 

آئےاور48 فیصد لوگوں میں مقامی سطح 

پر وائرس پھیلا۔