سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،ماسٹرمائنڈ دہشتگرد وسیم سمیت7 ہلاک، 12دہشتگرد گرفتار ، دہشتگرد وسیم 35مختلف دہشتگرد کاروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔ ISPR

 


 پاک فوج کا دہشتگردی کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے ،سکیورٹی فورسز نے میر علی میں ماسٹرمائنڈ دہشتگرد سمیت 5ہلاک جبکہ 10دہشتگرد گرفتار کرلیے، دہشتگرد وسیم 35مختلف دہشتگرد کاروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جایی گی۔

جس میں سکیورٹی فورسز نے مطلوب دہشتگرد وسیم ذکریا 5ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ہے، جبکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 12دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں ۔دہشتگرد وسیم کے بارے میں بتایا گیا ہے  کہ دہشتگرد وسیم 2019ء سے اب تک35 مختلف دہشتگرد کاروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔دہشتگردوسیم سی ایس ایس آفیسر عبیداللہ داوڑ کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔دہشتگرد وسیم کا تعلق میر علی کے علاقے حیدرخیل سے تھا۔وسیم ذکریا سکیورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔وسیم حسوخیل کے قریب فوج کے قافلے پر حملہ کرنے میں ملوث تھا۔